میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل میں بم دھماکا 6افرادہلاک

کابل میں بم دھماکا 6افرادہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدراتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی بم دھماکے سے تقریبا 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ کے قریب شمالی کابل میں شادی ہال کے قریب دھماکا ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والے شعلے آسمان کی طرف اٹھ رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر صحت کے ترجمان وحید اللہ نے تاحال 6افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔انہوں نے بتایا کہ شادی ہال میں گزشتہ روز صدر اشرف غنی کے سیاسی حریف افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ بھی صدراتی امیدوار ہیں۔گزشتہ برس نومبر میں اسی ہال میں ایک مذہبی نوعیت کی تقریب میں خودکش حملے کی وجہ سے تقریبا 55 افراد جاں بحق اور 94زخمی ہو گئے تھے ۔تاحال کسی بھی تنظیم یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب سیاسی منظر نامے میں حالیہ پیش رفت بھی قدرے مایوس کن رہی۔گزشتہ روز افغان وزیر نے دعوی کیا تھا کہ طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہیں جس کے بعد طالبان نے خبروں کی تردید کردی۔طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز امریکی فوج کے انخلا سے مشروط کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں