میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاعرفان صدیقی کی گرفتاری کانوٹس

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاعرفان صدیقی کی گرفتاری کانوٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کوآئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا وزیراعظم نے بھی گرفتاری پر اظہار ناپسندیدگی کیا ہے ۔ انھوں نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے کے معاملہ پت تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رپورٹ طلب کر لی ہے آئی جی اسلام آباد کو آج رپورٹ سمیت پارلیمنٹ طلب کر لیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ا سپیکر نے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔ عرفان صدیقی کی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتاری اور ہتھکڑیاں لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اسپیکر نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی ایک بزرگ استاد اور سینئر صحافی ہیں۔ اسپیکر ہمیں قلم کے تقدس کا اور آزادی اظہار رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر کے ہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے ۔ وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کسی سطح پر بھی کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کر سکتا۔ قوموں کی ترقی و عروج کے حوالے سے علم بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔ اسپیکر مذہب معاشروں میں استاد کا احترام لازم ہوتا ہے ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں