میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ ہیپاٹا ئٹس ڈے ،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے زائد

ورلڈ ہیپاٹا ئٹس ڈے ،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے زائد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے منایا گیا۔ ملک میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1کروڑ 20لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی کل تعداد 25کروڑ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 17کروڑ سے زائد ہے ۔ ہر سال تقریبا 7لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی جبکہ 3لاکھ سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں ہیپاٹائٹس ای یعنی پیلا یرقان وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی زیادہ پایا جاتا ہے اور ہر سال 2لاکھ 50ہزار افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لاہور میں 2018 کی نسبت ہیپاٹائٹس ای کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پیلے یرقان میں بچے ، نوجوان اور بزرگ مبتلا ہورہے ہیں لیکن یہ بیماری حاملہ خواتین پر زیادہ اثر انداز ہورہی ہے ۔راولپنڈی میں فری ہیپاٹائٹس ا سکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں سینکڑوں مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہوئے اور انہیں علاج تجویز کیا گیا۔ ہیپاٹائٹس کا علاج مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں لاکھوں مریض اس علاج کی سکت ہی نہیں رکھتے ۔ طبی ماہرین نے کہا کہ بر وقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے چھٹکارا ممکن ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں