میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی نا اہلی پر اپوزیشن کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

وزیراعظم کی نا اہلی پر اپوزیشن کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/ لاہور/ کراچی (اسٹاف/ بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کی خوشی میں تحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، جبکہ حکمران جماعت کے کارکنوں کی طرف سے اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے ، پولیس کی طرف سے پولیس کی طرف سے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سننے کیلئے پی ٹی آئی ،(ق) لیگ ،جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور کارکن صبح سے ہی دفاتر میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور اکٹھے بیٹھ کر فیصلہ سنا گیا ۔وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کے ساتھ ہی تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جشن منانا شروع کر دیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، رہنمائوں اور کارکنوں نے فیصلے کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور گلے مل کر مبارکبادیں دیں ۔اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی فیصلے کی خو شی میں جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اسلام آباد ، ملتان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر بھی تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہے، اب پاکستان کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں