میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہوگا، بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہوگا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن ختم کرنے میں اہم ثابت ہوگا اور یہ فیصلہ ملک کے مفاد میں جائے گا، جبکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق مزید کوئی رائے نہیں دینا چاہتا، جبکہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے حوالے سے فیصلے کو قبول کریں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ پاناما کیس کے حوالے سے ہماری اور دیگر جماعتوں کی حکمت عملی میں فرق تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، لیکن پیپلزپارٹی چاہتی ہے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور فیصلے سے کسی شخص کا نہیں پورے ملک کا فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے کہا تھا نوازشریف ایک دن روئیں گے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں