میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے ناصر شاہ ،سعید غنی

کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے ناصر شاہ ،سعید غنی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ و سعید غنی نے سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری توانائی سندھ مصدق احمد، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے ۔صوبائی وزرا نے کہا کہ رات سونے کے اوقات میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کرے ، رات کو 10 بجے سے صبح 6 بجے تک تینوں ادارے لوڈشیڈنگ نہ ہو اس کے لیے سسٹم بنائیں۔سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے حکومت سندھ پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو جلد ہی سرکاری اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنائے تاکہ اس حوالے سے بلز ریکنسائل کرکے اداروں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ، کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے ۔سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے ، کے الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، اتنی شدید گرمی میں 12سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں