میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت، جائیداد ، گاڑیوں ،دُکانوں ، صنعتوں پر اضافی ٹیکس عائد

سندھ حکومت، جائیداد ، گاڑیوں ،دُکانوں ، صنعتوں پر اضافی ٹیکس عائد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ نے مالی سال 25-2024,کے لئے سندھ فنانس بل کے ترمیمی مسودہ کی جمعہ کو سندھ اسمبلی سے منظوری حاصل کرلی جس کے تحت سندھ میں پہلے سے موجود کچھ محصولات اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے اور کچھ نئے ٹیکس متعارف کرائے گئے ہیں۔سندھ کے نئے فنانس بل کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا۔حکومت سندھ کے اس اقدام کا مقصد اپنی آمدن میں اضافے اور اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے ۔فنانس بل کے تحت اسٹمپ ڈیوٹی کے آرٹیکل1اور2میں ترمیم کی گئی ہے جس کے نتیجے میںغیر منقولہ جائیداد سے حاصل رقم پر 2ہزار روپے تک ڈیوٹی لگائی جائے گی۔گاڑی ،جائیداد کی فروخت کے معاہدے پر1ہزار روپے ڈیوٹی عائد ہوگی۔ فلیٹ دکان کے بلڈر الاٹیز کے درمیان معاہدے پر5ہزار روپے ڈیوٹی ہوگی ۔مقامی فضائی سفر پر 50روپے غیر ملکی سفر 400روپے فی ٹکٹ ڈیوٹی سندھ حکومت وصول کرے گی۔سندھ حکومت کے الاٹمنٹ آرڈر،سند پر 5ہزار روہے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے تاہم سیلاب متاثرین کے گھروں،گوٹھ آباد کے الاٹمنٹ آرڈر م کو اس ڈیوٹی سے مستثنی رکھا گیا ہے ۔ لیز،ٹرانسفر،رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری پرڈیوٹی عائد کی گئی ہے ۔ایل سی پر 1سے3ہزار روپے ڈیوٹی عائد ہوگی ۔پارٹنرشپ یا ہارٹنرشپ ختم کرنے پر 5ہزار روپیڈیوٹی وصول کی جائے گی ۔ہیلتھ،لائف،فائر گڈز انشورنس پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پاور آف اٹارنی پر 1سے7ہزار روپے ڈیوٹی عائد ہوگی۔ حکومت سندھ نے سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی ہے جس کے تحت 3ہزار سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر 4.5لاکھ ٹیکس عائد ہوگا،2ہزار سی سی اامپورٹڈ گاڑیوں پر2لاکھ75ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔مقامی تیار کردہ 2ہزار سی سی گاڑیوں پر 50ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔1500سی سی مقامی ساختہ گاڑیوں پر25ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے ۔پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز پر20ہزار روپے ٹیکس ہوگا ۔تمام دکانوں فیکٹریوں،اسٹیٹ ایجنسی پر2ہزار روپے ٹیکس عائدکیا گیا ہے ۔اسی طرح سندھ میںسیلز ٹیکس میں ترمیم کرکے نئے سیکٹرز کو شامل کیا گیا ہے ۔ٹیلی مارکیٹنگ ،مارکیٹنگ،آٹوموبائل موٹروہیکل شاپس،ایجوکیشن سروسز پر سیلز ٹیکس کا اطلاق ہوگا ۔فارم ہاوسز ،تمام نجی تعلیمی اداروں پر سندھ سیلز ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔اس ی طرح اسپتالوں،کنسلٹنٹ کلینکس پر سندھ سیلز ٹیکس کا اطلاق ہوگا اور انہیں اس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ریزورٹ ،ہٹ،گیسٹ ہاوسز لاجز سندھ سیلز ٹیکس میں شامل ہیں،گیمنگ زون،اسپورٹس جیالوجیکل سروے پر سندھ سیلز ٹیکس کا نفاذ ہوگا ۔سندھ سیلز ٹیکس کی شرح13 فیصدسے بڑھاکر15فیصد کردی گئی ہے ۔ منظور شدیہ فنانس بل کے مطابق ای انوائس نہ کرنے پر جرمانہ 10لاکھ روپے ہوگا اور خلاف ورزی کے مرتکب کاروباری لوگوں کے کاروبار کی جگہ بند کردی جائے گی۔ای انوائسنگ سے انکار،نہ کرنے پر 1لاکھ روپے جرمانہ و ایک سال سزا ہوسکتی ہے۔خدمات پر سندھ سیلز ٹیکس جمع نہ کرانے پر 1لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔معاہدے کے ذریعے وفاقی ٹیکس ادارے فالرز کا ڈیٹا شیئر کریں گے ۔سندھ حکومت نے سندھ انفراسٹرکچر سیس میں بھی اضافہ کردیاہے۔کسی بھی قسم کی پارٹنرشپ کرنے یاختم کرنے پرپانچ ہزارٹیکس دینا ہو گا ۔انشورنس کی تجدیدکرنے پرٹیکس وصول کرنے پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ،سمندری جہازکی انشونس پرپانچ ہزارروپے صوبائی سندھ وصول کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں