میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اویس ٹپی نے پاکستان واپسی کیلئے پرَ تولنا شروع کر دیے

اویس ٹپی نے پاکستان واپسی کیلئے پرَ تولنا شروع کر دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ: شعیب مختارطویل عرصے سے بیرون ملک مقیم سابق وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر ٹپی نے پاکستان واپسی کیلئے پر تولنا شروع کر دیے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے تیز کر دیے آئندہ چند روز میں گرین سگنل ملنے پر وطن واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم خود ساختہ جلا وطن رہنما اویس مظفر ٹپی نے پاکستان واپسی کی ایک مرتبہ پھر کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے تحت وہ حالیہ دنوں پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔سابق وزیر بلدیات پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں ممکنہ طور پر عام انتخابات سے قبل انکی پاکستان واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں دو ماہ قبل آصف علی زرداری کی دبئی یاترا بھی اہم تصور کی جا رہی ہے جس میں دونوں فریقین میں روابط کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے اویس مظفر ٹپی کو عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آکر تمام تر مقدمات کا سامنا کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے جس پر وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، نیز ان کی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے۔واضح رہے پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی پر نیب اور ایف آ ئی اے میں سرکاری زمینوں پر قبضے اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں، ان کی کرپشن سے متعلق سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی 2016 میں اہم بیان دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں