میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی میں جمہوریت کاعلامتی جنازہ،اپوزیشن چارپائی کاندھوں پراٹھالائی

سندھ اسمبلی میں جمہوریت کاعلامتی جنازہ،اپوزیشن چارپائی کاندھوں پراٹھالائی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے جمہوریت کا علامتی جنازہ نکالا گیا اراکین اسمبلی چارپائی پر جنازہ بناکر اسپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی دوسری جانب پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہ کرنے دینے پر متفقہ قرارداد بھی جمع کرائی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عاد ل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت کی بدترین مثال قائم کی ہوئی سندھ میں اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کمیٹیوں میں لینے کے لیے تیار نہیں اپوزیشن اگر بات کرنا چاہتی ہے تو انہیں بولنے نہیں دیا جاتا پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی اپوزیشن کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیاگیا جو اس بار پیپلزپارٹی کررہی ہے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں جمہوریت کا قتل ہورہا ہے سندھ حکومت اپوزیشن کے ساتھ غیر جمہوری رویہ رکھے ہوئے ہے سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمارے مائیک بند کردیے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں