میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رہائشی اسکیموں میں کرپشن ، نیب کاصوبائی مشیرجیل خانہ جات کے گھرچھاپہ

رہائشی اسکیموں میں کرپشن ، نیب کاصوبائی مشیرجیل خانہ جات کے گھرچھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیب نے 30کروڑ روپے کی رہائشی اسکیموں کے کرپشن کیس میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائشگاہ پر ریڈ کرکے ملازمین اور گھروالوں سے معلومات حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران اور عملہ جیکب آباد میں جاکھرانی قبیلے کے سربراہ اور صوبائی مشیر جیل خانہ جات سردار اعجاز جاکھرانی کی رہائشگاہ پر شام کے وقت میں ریڈ کیا، چھاپے کے دوران جاکھرانی قبیلے کے لوگوں نے نیب حکام اور عملہ سے مزاحمت کی، لیکن نیب حکام رہائشگاہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق نیب حکام نے اعجاز حسین جاکھرانی کے بھائیوں ، رشتے داروں اور ملازمین سے صوبائی مشیر جیل خانہ جات کے اثاثوں اور رہائشی اسکیموں کے بارے میں سوالات کئے۔ چھاپے کے دوران جاکھرانی قبیلے کے لوگوں اور پی پی کارکنان نے رہائشگاہ پر پہنچ کر نیب کے کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا، لیکن نیب نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔ ذرائع کے مطابق نیب سابق ایم این اے اور صوبائی مشیر کے خلاف 7 رہائشی اسکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، 30 کروڑ روپے کے کرپشن کیس میں اعجاز حسین کاکھرانی پر 5 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے، کیس میں 2 ٹھیکیدار عمران علی اور عبدالرزاق مرکزی ملزم نامزد کئے گئے ہیں اور 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 2 دن پہلے صوبائی مشیر کی درخواست رد کردی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں