میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے 2 کھلاڑی لین دین کے  تنازعے پر آپس میں گتھم گتھا

تحریک انصاف کے 2 کھلاڑی لین دین کے تنازعے پر آپس میں گتھم گتھا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) خون سفید ہو گئے تحریک انصاف کے د و کھلاڑی لین دین کے تنازعے پر آپس میں لڑ پڑے ایک ہی حلقے سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے اپنے ہی رکن سندھ اسمبلی کیخلاف کراچی میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ دائر کر دیا پی ٹی آ ئی کی مرکزی قیادت نے دونوں رہنماؤں کے آپسی اختلافات کوغیر ذمہ داری قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کر دیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز این اے 254 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان ولد عبد العلیم خان کی درخواست پر تھانہ بوٹ بیسن کی جانب سے پی ایس 125 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری ولد مسعود احمد جعفری کیخلاف درخواست نمبر 212/2020کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں محمد اسلم خان کی جانب عام انتخابات میں خرچ کردہ رقم واپس نہ کرنے کا شکوہ کیا گیا ہے مقدمے میں 12-07-18کوعباس جعفری کے جاری کردہ چیک نمبر 42850102 کے ڈیڑھ برس سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باجود بھی کلیئر نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے د ونوں رہنماؤں میں جاری قانونی جنگ کو شدید تنقید کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے مذکورہ اقدام سے”پاکستان تحریک انصاف“ کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہونے پر دونوں رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو آپسی معاملات درست کرنے اور فوری طورپر مقدمہ واپس لینے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ پارٹی میں کسی بھی قسم کی بغاوت پھوٹنے کے اندیشے کے پیش نظر آئندہ چند روز میں دونوں رہنماؤں کو شوکاز نوٹس بھیجا جائے گاجس میں معاملے پر تحریری طور پر جواب طلب کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں