میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائیگا،وزیراعظم

مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائیگا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپنی مدت پوری کرے گی، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،مشکل ترین حالات میں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں ،مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائیگا، یہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے کر آئے ، ان سے کیسے ہاتھ ملائوں؟یہ عوام کے مفاد میں نہیں، اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،اس ملک کو صرف اور صرف تحریک انصاف ہی بدل سکتی ہے ، پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے ۔اتوار کو وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور سب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ان کے تحفظات اور مسائل سنے ۔وزیراعظم نے اس موقع پر معاشی اہداف، مشکلات اور کورونا کی صورتحال میں ملک کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق اور بی این پی مینگل نے عشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، سب متحد ہیں، اپوزیشن روز حکومت ختم ہونے کے بیانات دے رہی ہے ، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے جو تیس سال حکومت کر چکی۔ اس ملک کو صرف اور صرف تحریک انصاف ہی بدل سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب اچھا ہو جائے گا، یہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے کر آئے ، ان سے کیسے ہاتھ ملائوں؟انہوں نے کہا کہ بہت پہلے بتایا دیا تھا کہ مشکل وقت آئے گا، تو یہ سب اکٹھے ہوں گے ۔ یہ عوام کے مفاد میں نہیں، اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، مشکل ترین حالات میں مجبورا ًمشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے ، اس میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود حکومت نے ملکی معیشت مستحکم کرنے پر بھرپور توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں۔ اب انشا اللہ تمام پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں حکومت نے موثر حکمت عملی اپنائی۔ میں پہلے دن سے لاک ڈان کے خلاف تھا، اس لیے وبا سے نمٹنے کیلئے ا سمارٹ لاک ڈان کی طرف گئے ۔ آج دنیا بھی لاک ڈان کی بجائے ا سمارٹ لاک ڈان کی طرف جا رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بجٹ منظوری کے وقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں اور شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے ۔ معیشت بہتر ہوئی تو کورونا وائرس آ گیا۔ ارکانِ پارلیمنٹ کے مسائل سے واقف ہوں۔ مشکل ترین حالات میں مجبوراً مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اچانک قیمتیں بڑھانے سے عوامی حلقوں میں تنقید ہو رہی ہے ۔اس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہم نے قیمت کم بڑھائی۔ پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں