میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کے شواہد فراہم کرنے کی تیاریاں

الطاف حسین کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کے شواہد فراہم کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

بانی متحدہ الطاف حسین کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محمد انور کے بعد اُن کے قریبی ساتھی سرفراز مرچنٹ بھی میدان میں آ گئے۔ پاکستانی نژادبرطانوی تاجر کی جانب سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کوبانی متحدہ کی غیر قانونی فنڈنگ سے متعلق اہم شواہد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی گئی۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں موجود تمام تر اثاثے رجسٹرڈ ایم کیو ایم اور ڈونرز کو واپس کرنے سے متعلق قانونی نوٹس کا جواب نہ ملنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے سے برطانیا میں مقیم بانی متحدہ کے خلاف نئی انکوائری کھلنے کا امکان پیدا ہوا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیا میں محمد انور کے بانی متحدہ پر مختلف دہشت گرد تنظیموں سے فنڈنگ لینے کے الزامات کی تفتیش پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں برطانوی پولیس کی معاونت کرنے کے لیے سرفراز مرچنٹ بطور گواہ پیش ہونے کے لیے سامنے آ چکے ہیں جس کے تحت وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کوبانی متحدہ کی فنڈنگ سے متعلق اہم شواہد فراہم کریں گے۔ سرفراز مرچنٹ کی جانب سے چند روز قبل انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں ایک خط بھی بھیجا گیا تھا جس میں بانی متحدہ کے زیر قبضہ پارٹی کے اثاثوں میں شمار کی جانے والی اپنی اور مختلف ڈونرز کی جائیدادوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھااپنے وکیل ٹوبی کیڈمن کی معرفت بھیجے گئے خط میں ان کی جانب سے تمام تر اثاثے پاکستان میں رجسٹرڈ ایم کیو ایم کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا جس کے کئی روزگزر جانے کے باجود بھی انہیں کسی قسم کا جواب تاحال موصول نہیں ہو سکا ہے۔ مستند ذرائع سے جرأت کوملنے والی اطلاعات کے مطابق آ ئندہ چند روز میںسرفراز مرچنٹ تمام تر معاملے پرکسی بھی قسم کی پیش ِرفت سامنے نہ آ نے پر برطانوی عدالت میں بانی متحدہ کیخلاف کیس دائر کریں گے۔ سرفراز مرچنٹ بانی متحدہ کے بڑے مخالف بتائے جاتے ہیں نیز ان کی درخواست پر پاکستان میں بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ لندن پولیس کی جانب سے بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ختم ہونے پر انکے مذکورہ انکوائری کھلوانے سے متعلق ا سکاٹ لینڈ یارڈ سے متعددرابطے بھی سامنے آ ئے ہیں جس کے تحت ایک مرتبہ پھر وہ بانی متحدہ کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کی جانب سے بھی بانی متحدہ کی حوالگی کے لیے ان کیخلاف درج 200مقدمات کی چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے جو آ ئندہ چند روز میں برطانوی حکام کو فراہم کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں