میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا مشہود کانام بلیک لسٹ میں شامل، امریکا جانے سے روک دیا

رانا مشہود کانام بلیک لسٹ میں شامل، امریکا جانے سے روک دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان کو نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے امریکا جانے سے روک دیاگیا ،رانا مشہود احمدخان اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،جبکہ رانا مشہود نے کہا ہے کہ نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں میری فلائٹ روانہ ہوگی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائن کی پرواز 621کے ذریعے امریکا روانہ ہونا چاہتے تھے تاہم ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں نام بلیک لسٹ ہونے پر امریکا جانے سے روک دیا ۔ اس موقع پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ اہلکاروں کا کہنا تھاکہ آپ اپنا نام بلیک لسٹ سے کلیئر کرا لیں اور جہاں چاہیں سفر کریں ۔ایف آئی اے کے مطابق رانا مشہود کو امریکہ جانے کے بجائے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔رانا مشہود پر یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست کر دی ہے جبکہ رانا مشہود کو 8جولائی کو طلب بھی کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب رانا مشہود نے لاہور ائیر پورٹ پر روکنے کے واقعہ کی وضاحت اور اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا اور کہا کہ آپ کو نیب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ میرے وہاں مسلسل پوچھنے اور کیس کے متعلق دریافت کرنے پر متعلقہ عملے کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا جاتا رہا ۔متعلقہ حکام کے نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں میری فلائٹ روانہ ہوگی۔ رانا مشہود کے مطابق نیب سے رابطے کے دوران نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ رانا مشہود احمد خان ہمیں مطلوب نہیں۔ نیب نے واضح کیا کہ رانا مشہود ہر لحاظ سے کلیئر ہے انہیں جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت متعلقہ حکام کی لاعلمی کی وجہ سے میرا وقت ضائع ہوا اور میری فلائٹ بھی روانہ ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں