میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بین الاقوامی منشیات فروشوں کے لاہو رمیں مکروہ کاروبار کا انکشا ف

بین الاقوامی منشیات فروشوں کے لاہو رمیں مکروہ کاروبار کا انکشا ف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

بین الاقوامی منشیات فروشوں کی بڑی تعداد کے لاہو رمیں مکروہ کاروبار کرنے کا انکشا ف ہوا ہے ۔پولیس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ رواں سال پولیس نے14غیرملکی منشیات فروشوں کوگرفتارکیاجن میں فرانسیسی،نائجیرئن اور دیگر ممالک کے منشیات فروش شامل ہیں۔ گرفتارملزموں میں غیرملکی منشیات کے دھندے میں ملوث خاتون بھی شامل ہے۔گرفتارمنشیات فروشوں نے پاکستان میں شادیاں بھی رچارکھی ہیں۔پولیس کے مطابق غیرملکی منشیات فروشوں کوصدرڈویژن ، ماڈل ٹائون اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے گرفتارکیاگیا۔ ملزموں نے دوران تفتیش مزید کئی غیرملکی منشیات فروشوں کے ناموں سے پردہ اٹھایا ۔ پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپہ مارٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں