میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس،حسین لوائی اور طحہ کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

جعلی اکائونٹس کیس،حسین لوائی اور طحہ کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میںمرکزی ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بینک اکائونٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے ، جعلی اکائونٹس کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے ۔فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے ، کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی، ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہو رہی ہے ، بڑے پیمانے پر منظم کرپشن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے ، عام ہوتی کرپشن کو روکنا عدالت کا بھی بنیادی فرض ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں