میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب نے احتساب عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائرکردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف کراچی میں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کردیا۔ دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر، محمد یعقوب، محمد عرفان، محمد رفیق، نذیر زرداری اور محمد داد شامل ہیں۔نیب نے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں