میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

شہرقائد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہرقائد میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے چند مقامات پر شہر میں تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک میں ان دنوں شدید گرمی میں میدانی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، شہروں میں سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آتے ہیں جہاں لوگ سائے کی تلاش میں رہتے ہیں۔دوسری طرف پہاڑی علاقوں کا موسم جزوی ابر آلود ہے اور یہاں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سندھ میں نواب شاہ، حیدر آباد، سکھر، بدین اور متعدد مقامات پر گرمی کا راج برقرار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں