میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک ، صارفین پر2 ارب کا ڈاکہ ڈالنے کی تیاری

کے الیکٹرک ، صارفین پر2 ارب کا ڈاکہ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / منورعلی پیرزادہ )کے الیکٹرک نے نیپرا کی ملی بھگت سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ لادنے کا منصوبہ بنایا ہے ، بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانے کو جواز بنا کر غیر ضروری طور پر سب اسٹیشن میں نصب سوئچ تبدیل کرکے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، اس وقت سب اسٹیشن میں آئل سرکٹ بریکر اور ویکیوم سرکٹ بریکر نصب ہیں ، ذرائع کے مطابق اگر سب اسٹیشن میں تمام سوئچ ویکیوم سرکٹ بریکر میں تبدیل کردیے جائیں تو بھی کم خرچے میں بہتری لائی جاسکتی ہے کیونکہ ایک وی سی بی سوئچ کی قیمت تقریباً17 لاکھ روپے ہے جبکہ کے الیکٹرک کے فراڈیئے افسران غیر ضروری طور پر سب اسٹیشن میں فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ لگانا شروع کررہے ہیں ، جس کی نیپرا سے منظوری بھی لے لی گئی ہے ، اس ایک سوئچ کی قیمت تقریبا31 لاکھ روپے ہے ، پہلے مرحلے میں کورنگی صنعتی ایریا میں کم وبیش 380 فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ لگائے جائیں گے ، جس کی مجموعی مالیت ایک ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے اور فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ کی تنصیب کے لیے سب اسٹیشن کو توڑ کر دوبارہ سے تعمیر کیاجائے گا ،محتاط اندازے کے مطابق کم وبیش 100 سب اسٹیشن کو دوبارہ تعمیر کرنے پر 20 سے 25 کروڑ روپے کاخرچہ ودیگر اخراجات علیحدہ ہیں ، ذرائع کے مطابق کورنگی صنعتی ایریامیں خرچ کی جانے والی رقم کو کراچی کے تمام صارفین سے وصول کیا جائے گا ،7 سالہ منصوبے کے کایہ پہلا مرحلہ ایک سال پر محیط ہے ، ذرائع کے مطابق سوئچ تبدیلی کا ڈرامہ خالِصَتاً فراڈ کے لیے رچایا گیا ہے کیونکہ فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ خاص اہمیت کا حامل نہیںہے ، البتہ اس کی آڑ میں کے الیکٹرک افسران کوپرزہ جات کی خریداری ، پرانے سوئچ کے دوبارہ استعمال ، ٹھیکیداری و دیگر امور میں کمیشن خوری ، جعلسازی کے مواقع میسر ہوں گے ،ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک میں شعبہ پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے ہیڈ ارشد صابری اس معاملے میں براہ راست ملوث ہیں ، موصوف شنائیڈر الیکٹرک نامی کمپنی میں بطور ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق شنائیڈر اور اے بی بی نامی کمپنی سے پرزہ جات حاصل کرکے فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ متعارف کروایا گیا ہے،جس کی بین الاقوامی ساکھ نہیں ہے ، کے الیکٹرک میں اس وقت بھی اہم عہدوں پر ارشد صابری ٹیم کے ممبران اہم عہدوں پر براجمان ہیں، جو مختلف انداز میں اثرانداز ہوتے ہیں ، ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک میں شعبہ نیٹ ورک انجینئرنگ کے ہیڈ فروخ حبیب بھی متنازع فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ کے ذریعے ہونے والے فراڈ میں ملوث ہیں ،جسے نیپرا سے بھی منظور کروایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں