میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاؤ یونیورسٹی، عوامی فنڈ سے جگر کی پیوند کاری پر 14کروڑ 50 لاکھ خرچ

ڈاؤ یونیورسٹی، عوامی فنڈ سے جگر کی پیوند کاری پر 14کروڑ 50 لاکھ خرچ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ حکومت کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کوجگر کے پیونکاری کے لیے عوامی فنڈ سے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا انکشاف ہوا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری صحت کو عوامی فنڈ کے غلط استعمال کے متعلق خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کوایک شکایتی خط لکھا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی کو50 مفت لیور ٹرانسپلانٹس کرانے کے لیے عوامی فنڈ سے ساڑھے 14 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، جس میں فی مریض کے لیے تقریباً 29 لاکھ روپے رکھے گئے، جبکہ اسپتال انتظامیہ پر الزامات ہیں کہ سرکاری امداد ملنے کے علاوہ بھی فی مریض سے اضافی فیس وصول کی گئی ہے، حکومتی تعاون سے دوسرے اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹس پروگرام چلانے سے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں جاری جگر کی پیوندکاری کے پروگرام کی ساکھ کو نقصان ہو رہا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط میں معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے
خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں