میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اوزان وپیمائش، محکمہ جاتی ترقیوں کے لیے خطیر رقم کی وصولی شروع

محکمہ اوزان وپیمائش، محکمہ جاتی ترقیوں کے لیے خطیر رقم کی وصولی شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) محکمہ اوزان و پیمائش میں جعلی محکمہ جاتی ترقیوں کی لوٹ سیل نووارد وزیر محمد بخش مہر سیکریٹری بھرڑو ‘ کے نام پر نذرانے وصول کئے جانے لگے۔ دوسری طرف سرکاری طور پر مروجہ قواعد و ضوابط سمیت سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ۔یاد رہے کہ محکمہ جاتی ترقیوں کے لیے سرکاری سطح پر نافذ مروجہ قوانین کے مطابق گزشتہ 5 سالہ ترقیوں کا ریکارڈ ‘ ANNUL CONFEDENTIAL REPORT / اے سی آر’ بنتی ہے جس کی باقاعدہ ‘ سمری ‘ بنتی ہے جسے محکمے کے حکام بالا افسران ‘ منظور کرتے ہوئے فائل متعلقہ سیکریٹری کو بھیجتے ہیں جسکے بعد ‘ ڈی پی سی ‘ منظور یا مسترد کی جاتی ہے ادھر ‘ جعلی و بوگس پروموشنز ‘ بناء آفیشیل ریکارڈ کی گئیں اور اس پر سرکاری مافیا نے ایک کروڑ کی رقم خرد برد کردی گئی جن ملازمین کی ڈی پی سی ہوئی ان سے مزید رقم طلب کی جارہی
ہے کیونکہ ‘ اوپر ‘ والوں ‘ کو خبر ہوگئی کہ ‘ لین دین ‘ کے گورکھ دھندے میں انکے ساتھ بھی ہاتھ ہوگیا جن ملازمین کی ‘ ڈی پی سی ‘ ہوئی ان میں بعض ملازمین ‘ محکمے کے ‘ بااثر و طاقتور ‘ ہونے کیساتھ ‘ کماؤ پوت ‘ اور شہر سمیت سندھ بھر میں اپنی ‘ مضبوط گرفت رکھتے ہیں ‘ انکے نام اور گرفت سے متعلق تفصیلات آیندہ شمارے میں ادھر کی جانے والی ‘ محکمہ جاتی ترقی ‘ میں ریحان ‘ نور اللہ سومرو’ افتخار میمن ‘ سرفراز’ نجیب قریشی ‘ عشرت’ یاسر شاہ’ عامر میمن’ علی حسن رند ‘ قابل ذکر ہیں جبکہ ان میں ایک نام آغا ذوالفقار کا بھی ہے جو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں دوسری طرف ذرائع نے کئی ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں سے متعلق چونکا دینے والے ہوشرباانکشافات بھی کیے ہیں ۔جعلی پرموشن کی شفاف تحقیقات سے کئی پردہ نشینوں کے چہرے بھی بے نقاب ہونگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر ایگریکلچر سپلائی اینڈ پرائسیز کنزیومر پروٹیکشن سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں