میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید گرمی میں سول ہسپتال کو پانی کی سپلائی بند ، ہزاروں مریض لاوارث

شدید گرمی میں سول ہسپتال کو پانی کی سپلائی بند ، ہزاروں مریض لاوارث

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) چیف سیکریٹری سندھ کا نوٹس ہوا میں اڑ گیا، سول ہسپتال حیدرآباد میں پانی کی مکمل فراہمی نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال حیدرآباد میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر ایم ایس سول ہسپتال نے کمشنر، میئر سمیت اعلیٰ حکام کو لیٹر لکھے تھے جبکہ اس معاملے کا چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس پر کمشنر دیگر حکام کے ساتھ سول ہسپتال پہنچے اور ایم ڈی واسا کو پانی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے پلان طلب کیا تھا تاہم کمشنر حیدرآباد کی احکامات کے باوجود واسا نے سول ہسپتال حیدرآباد کو پانی فراہم نہیں کیا جس کے باعث اندورن سندھ سمیت حیدرآباد سے آنے والے لاکھوں مریض پریشانی کا شکار ہیں، سول ہسپتال ذرائع کے مطابق حیسکو اور واسا نے اعلیٰ حکام کے احکامات کا کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ سمیت ہزاروں مریض پریشان ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں