میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامی ملکوں میں عیدالاضحی کی تاریخ میں اختلاف

اسلامی ملکوں میں عیدالاضحی کی تاریخ میں اختلاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بین الاقوامی فلکیات مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسلامی دنیا میں 2024کی عید الاضحی کی تاریخ مختلف ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرکز نے بتایا کہ مختلف ممالک عید الاضحی کی تاریخ کا تعین چاند کے اپنے مقامی نقطہ نظر کی بنیاد پر کرتے ہیں اور چاند دیکھنے کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار نہیں کرتے ۔مرکز نے بتایا کہ یہ ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے ۔ چاند نظر آنے پر یکم ذو الحج ہفتہ 8 جون کو ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی۔ اسی حساب سے دس ذو الحج یا عید الاضحی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔مرکز نے واضح کیا کہ جمعہ 7 جون کو چاند کا دیدار دنیا کے بیشتر ملکوں میں کھلی آنکھوں سے ممکن ہے ۔ اس لیے توقع ہے کہ ان تمام ملکوں میں یکم ذو الحج ہفتہ 8 جون اور عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔مرکز نے مزید بتایا کہ اسلامی ملکوں کی اکثریت میں ذوالقعد کا مہینہ جمعرات 6 مئی کو شروع ہوا اور یہ ممالک جمعرات 6 جون کو ذوالحج کا چاند دیکھیں تو یکم ذوالحج 8 جون یا پھر 9 جون کو ہوگی۔ اسی طرح عید الاضحی اتوار 16 جون یا پیر 17 جون کو ہوگی۔چونکہ جمعرات 6 جون کو عالم اسلام کے وسط اور مغرب میں غروب آفتاب کے چند منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا اس لیے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ چاند نظر آجائے اور یکم ذو الحج جمعہ 7 جون اور عید الاضحی اتوار 16 جون کو ہوجائے ۔بہت سے اسلامی ممالک ذوالحج اور عید الاضحی کے مہینے کے آغاز کا تعین کرنے کے لیے اپنے مقامی نقطہ نظر پر انحصار کرتے ہیں۔ ان ملکوں میں ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، سلطنت عمان، سلطنت مراکش، موریطانیہ، اور ترکی اور افریقہ کے بیشتر غیر عرب ممالک شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں