میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا 7ہزار روپے میں عوام کو مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا 7ہزار روپے میں عوام کو مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صوبے میں دو لاکھ گھرانوں کو 7ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن میں کراچی کے 50ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے ۔ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6ہزار 656سولر سسٹم دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر سے متوقع ہے ۔سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے ۔حکام کے مطابق خریداری ہوتے ہی اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی،اس پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک نے 3کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، جبکہ منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں