میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے ، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیا۔نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ادھر مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریخی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں