میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی پلاٹس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی پلاٹس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی پلاٹس میں بے ضابطگیون کا انکشاف، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کا آغاز کردیا، ریئل مارکیٹنگ کو نوٹیس جاری، 186 کمرشل پلاٹس کی مد میں 5 کروڑ وصول کئے گئے، پلاٹس لے آٹ پلان میں موجود ہی نہیں تھے، پلاٹس کی بکنگ و تشہیر کا ٹھیکہ عارف بلڈرز کی مارکیٹنگ کمپنی کو دیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیون کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ ہائوسنگ اسکیم میں چھوٹی صنعتوں کو فروخت کرنے کے نام پر سو گز کے 186 ریزیڈنشل پلاٹس 2014ع میں فروخت کئے گئے تھے لیکن مذکورہ پلاٹس لے آٹ پلان میں موجود ہی نہیں تھے، ایسا مامرہ سامنے آنے کے بعد حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے مارکیٹنگ کمپنی ریئل مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر پلاننگ این ڈوولپمینٹ نے نجی مارکیٹنگ کمپنی ریئل مارکیٹنگ کے پراجیکٹ مئنیجر عامر آمین کو نوٹیس جاری کر دیا ہے نوٹیس کے مطابق گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی رہائشی و کمرشل کی بکنگ کی ریکوری کیلئے 28 نومبر 2008 سے 7 اگست 2015ع تک مارکیٹنگ مئنیجمینٹ کنسٹلینسی معاہدہ کیا تھا اور معاہدے کے مطابق مارکیٹنگ کمپنی رہائشی و کمرشل بکنگ اور رکوری کی انتظامی مشاورت خدمات کیلئے ذمہ دار ہوگی اور الاٹمنٹ کی ٹی او آر کے مطابق زمین کی دستیابی سے مشروط ہوگی، لیکن آپ نے دستخط شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، نوٹس کے مطابق نوید احمد نامی شخص نے ففتھ سینئر سول جج حیدرآباد کی عدالت میں سوٹ دائر کر رکھا ہے جس کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ نوید احمد نے گلستان سرمست میں سو اسکوائر یارڈ کا ایک کمرشل پلاٹ بک کروایا جس کی رقم درخواست گذار ادا کر چکا ہے، نوٹیس میں بتایا گیا یہ کہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ مئنیجمینٹ نے رپورٹ پیش کی ہے کہ مارکیٹنگ مئنیجنگ کنسٹلینسی کی طرف سے بک گیا پلاٹ گلستان سرمست کے لے آٹ پلان میں دستیاب نہیں ہے، اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 186 کمرشل پلاٹ جو آپ نے بک کئے وہ بھی متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ لے آٹ میں دستیاب نہیں ہیں، نوٹیس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 22 مئی کو مذکورہ مامرے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے آپ سے میٹنگ کرکے متعلقہ رکارڈ پیش کرنے کا کہا لیکن آپ گلستان سرمست میں غیرقانونی بکنگ کے حوالے سے رکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے اور لہذا 7 دن میں اپنی پوزیشن واضع کریں کہ کس اختیار کے تحت آپ نے 186 پلاٹس بک کئے اور لوگوں سے فراڈ کرتے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، واضع رہے کہ ریئل مارکیٹنگ کمپنی عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی گردانتی جاتی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں