میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث لانگ مارچ میں ناکامی ہوئی، رپورٹ

لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث لانگ مارچ میں ناکامی ہوئی، رپورٹ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ میں ناکامی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ اعلیٰ قیادت کو ارسال کر دی گئی۔ رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رہنماؤں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا۔ اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے۔ محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں