کراچی میں شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ،20کلوکا تھیلا 17سو روپے تک جا پہنچا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ، سندھ کے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، کراچی میں 20 کلو آٹا 17 سو روپے تک جا پہنچا۔پاکستان شماریات بیورو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1640روپے ، سکھرمیں 20کلو آٹے کا تھیلا 1420 اور لاڑکانہ میں 1360کا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھیں، خضدارمیں 20کلو آٹے کا تھیلا 1580 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کوئٹہ میں 15سو، بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 14 سو تک ہے۔