میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں بھارت اورجنوبی افریقہ کے کوروناوائرس کی تصدیق

پاکستان میں بھارت اورجنوبی افریقہ کے کوروناوائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت قومی صحت نے پاکستان میں بھارتی کورونا ویرینٹ کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ، مئی کے پہلے 3 ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی۔وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے ، بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، وائرس کی عالمی اقسام کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی ضرورت ہے ، اس کے علاوہ ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسی نیشن کی بھی ضرورت ہے۔ اسی حوالے سے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پرسیرولوجیکل تحقیق کی گئی جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں ، صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ تر کیسز 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں ، وزیر صحت نے مزید کہا کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں