سندھ میں یکم جون سے سخت لاک ڈاؤن کا عندیہ
شیئر کریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش ِ نظر سندھ میں لاک ڈاؤن کی تاریخوں میں توسیع کی گونج پھر سنائی دینے لگی وفاق کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال بے قابو ہونے پر حکمت عملی مرتب کر لی گئی ریلوے آپریشن بند کرنے پر بھی غور شروع کر دیا گیا سندھ سرکار کی جانب سے صوبے میں یکم جون سے سخت لاک ڈاؤن کا عندیہ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے شہر میں بڑھتے ہوئے واقعات اورعوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدر آ مد میں غفلت برتنے پر وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کی تاریخوں میں توسیع کرنے پر صوبوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اس سلسلے میں مختلف صوبوں میں ایک مرتبہ پھر سخت لاک ڈاؤن کرنے پر خاصہ زور دیا جا رہا ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے دنوں میں مجموعی طور کورونا کے کیسوں میں اضافے کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے جس کے تحت سندھ سمیت مختلف صوبوں میں یکم جون سے 15جون تک سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کورونا وبا کی روک تھام اور پالیسی طے کرنے کے لیے قائم قومی رابطہ کار کمیٹی (نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی) کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جا ئے گا جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلے لیے جائیں گے۔