میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبے بھر میں آج  سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

صوبے بھر میں آج سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں میں کل سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور مقررہ اوقات تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عیدالفطر کے بعد آئندہ کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا کہ سندھ بھر میں کل سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن ایسا ہی جاری رہیگا جیسے جاری ہے۔ناصر حسین شاہ کے مطابق کل مساجداور عبادت گاہیں کھلی رہیں گی، کسی کو بھی مساجد اور عبادت گاہوں میں روکا نہیں جائیگا تاہم مساجد اورعبادت گاہوں میں ایس او پی پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلے عدالتی احکامات تک بازار مقررہ اوقات پر کھلے اور بند ہوں گے۔واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر حکومت نے ڈیڑھ ماہ بعد سخت لاک ڈاؤن کرتے ہوئے بلا روک ٹوک نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیتے ہوئے راستوں کی بندش بھی ختم کی تھی۔اس سے قبل نماز جمعہ کے موقع پر دوپہربارہ سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن ہوتا تھا ،اس دوران گھر سے نکلنے سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی اور صرف متعین کردہ تین سے پانچ افرادکو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنیکی اجازت تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں