میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں شدید گرمی‘ لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے ساحلوں کا رخ کرلیا

کراچی میں شدید گرمی‘ لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے ساحلوں کا رخ کرلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے ساحلوں کا رخ کرلیا، گڈانی، ہاکس بے، سینڈزپٹ، پیرا ڈائز پوائنٹ، کلفٹن کے ساحلوں پر خواتین، نوجوان، بچوں کا ہجوم اونٹ اور گھوڑے سواری سے لطف اندوز شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے دوران روزے کی حالت میں گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ تفریح کے لےے آنے والوں کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے گڈانی کے ساحلوں کا رخ کرلیا ،حکومت بلوچستان کی ہدایت پر گڈانی پولیس اور دیگر فورسز بلدیہ گڈانی کے صحت وصفائی کے عملے کو پکنک منانے کے لےے آنے والوں کو مکمل سیکورٹی اور مطلوبہ سہولتوں کے حکم پر گڈانی میں بڑے پیمانے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، گڈانی کے چیئرمین وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے سینیٹری انسپکٹر گڈانی داد بخش بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کراچی سے اپنے اہلخانہ سمیت آنے والے ہزاروں افراد کو بنیادی سہولتوں او ر تحفظ کی فراہمی کے لےے مکمل اقدامات کریں، جبکہ کلفٹن، ہاکس بے، پیرا ڈائز پوائنٹ پر بھی ہزاروں افراد تفریح کے لےے پہنچ گئے، شہری دن بھر سمندری لہروں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاگیا ۔نوجوانوں کی موج مستیاں جبکہ کئی ٹولیوں نے افطاری بھی ساحل سمندر پر کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں