میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ضلع شرقی میں خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر

سندھ بلڈنگ ،ضلع شرقی میں خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی سرپرستی میں عدالتی حکم عدولی کا سلسلہ جاری ہے ، جمشید ٹاؤن گرو مندر پلاٹ نمبر 368 ،376 اور خداداد کالونی 1/A17 میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کا ریحان الائچی سسٹم سے گٹھ جوڑ ہے یہی وجہ ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کیخلاف خاموشی اختیار کرلی گئی ہے ، عدالتی حکم عدولی کے مرتکب افسران سے جواب طلبی کے بجائے انہیں چھوٹ دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے سسٹم کو ہونے والی خطیر آمدنی کا بڑا حصہ حکام کو پہنچ رہا ہے جبکہ محکمہ جاتی غیر قانونی اقدام کی روک تھام پر مامور ادارے اینٹی کرپشن افسران نے بھی اپنا حصہ مقرر کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں