میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بااختیار بلدیاتی نظام، سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

بااختیار بلدیاتی نظام، سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے سے متعلق سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ جواب جمع نہ کرانے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی۔جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ رویے سے لگ رہا ہے ایڈوکیٹ جنرل سندھ بھی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بھی تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آج ایک بار پھر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ جارہی ہے۔ آخری بار جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے رہے ہیں۔ آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو کیس سن کر فیصلہ سنایا جائیگا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سندھ حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں