میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا پر کراچی حملے کے حامی افراد کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر کراچی حملے کے حامی افراد کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی میں وین پر بلوچ خاتون کے خود کش حملے کے حامی افراد کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی حملے کے حامی افراد کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس نے خود کش حملہ آور خاتون کا ایک اور گھر تلاش کر لیا ہے، دہلی کالونی میں بھی خاتون کے شوہر نے ایک گھر کرائے پر لیا تھا جسے حملے سے قبل خالی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور خاتون کا شوہر ابتدائی شواہد سے حملے کا اہم کردار لگتا ہے، گلستان جوہر اور دہلی کالونی میں کرائے پر گھر لیے گئے، اسکیم 33 میں واقع والد کا گھر بھی حملے سے کچھ عرصے قبل ہی خالی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں