میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا پاکستان کی خودمختاری کیلئے ٹوملین مارچ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پاکستان کی خودمختاری کیلئے ٹوملین مارچ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے ملین مارچ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کی تیاری کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے لیے ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پر مشتمل مارچ کو اسلام آباد لایا جائے گا ساتھ ہی مارچ کی تیاریوں میں تیزی، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔شرکا نے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے لیے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں