میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249کا انتخابی دنگل آ ج سجے گا

این اے 249کا انتخابی دنگل آ ج سجے گا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) این اے 249کا انتخابی دنگل آ ج سجے گا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان کڑے مقابلے کا امکان92حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کو ضروری قرار دیا جائے گا، سیاسی جماعتوں،آزاد امیدواروں سمیت کالعدم قرار دی گئی تحریک لبیک پاکستان اپنی جیت کے لیے پر عزم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر آج ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 30 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔حلقے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 39ہزار 952بتائی جاتی ہے، جن میں 2لاکھ 1ہزار 842 مرد ووٹرز اور 1لاکھ 38ہزار 110خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں حلقے میں 276پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں سے 92پولنگ اسٹیشن کو حساس، جبکہ 184پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 796پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں مرد ووٹرز کے 458اور خواتین ووٹرزکے 338پولنگ بوتھ شامل ہیں۔حلقے میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکورٹی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آ ج این اے 249کے زمرے میں آ نے والے تمام تر علاقوں میں 2800پولیس اہلکار اور 1100رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ظاہرکیا جا رہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل،پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور سربراہ سنی تحریک بلاول سلیم قادری بھی انتخابی معرکے میں میدان مارنے کے لیے نہایت پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں