میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں،مریم نواز

وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،انشا اللہ چیف جسٹس بنیں گے،سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کئے جا رہے ہیں، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی؟،لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں،جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔مریم نواز اپنی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،اقبال ظفر جھگڑا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ وزیرِاعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیرِ اعظم آفس کے اندر گھنائونے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف یہ مقدمہ کرو، رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کرو۔مریم نواز نے کہا کہ ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات یہ ہے کہ حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں