میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی آڑمیں بھارت میں مسلمانوں کونشانابنایاجارہاہے ،شاہ محمود قریشی

کوروناکی آڑمیں بھارت میں مسلمانوں کونشانابنایاجارہاہے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ہندوستان کی ہندتوا سوچ کو منظر عام پر لانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بین الاقوامی سطح پر مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں،امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی تازہ ترین رپورٹ میں ہندوستان کے طرز عمل پر کڑی تنقید اور پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی گئی ہے ۔امریکی کمیشن مذہبی آزادی رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔امریکی کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیا ن میں کہا کہ کچھ دن پہلے مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کی جانب سے بھی بھارتی پالیسیوں پر گہری تشویش کااظہارکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی آڑمیں بھارت میں مسلمانوں کونشانہ بنایاجارہاہے ، متنازعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے متعصبانہ قوانین کے بعد اب بھارت سرکار کہہ رہی ہے کہ ہمیں کرونا جہاد سے بھارت کو بچانا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں کہاجارہاہے مسلمانوں نے کوروناوائرس پھیلایا،جوبھارت پاکستان پرالزامات لگاتاتھا آج خوداقلیتوں کونشانہ بنارہاہے ،کوروناوائرس کے مسلمان مریضوں سے بھی امتیازی سلوک کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس ساری صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو خطوط ارسال کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے مثبت اقدام اٹھا رہا ہے پاکستان مندروں کی تزئین و آرائش کر رہا ہے دوسری طرف بھارت اپنی ہندتوا سوچ کو پیروی میں بہت آگے جا چکا ہے ،آج صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اب بھی انٹرنیٹ بندہیلوگوں کورسائی نہیں دی جارہی ، مسلمانوں کی دکانوں سے خریدوفروخت نہیں ہونے دی جارہی، مسلمان مریض اسپتال جاتاہے تواسے کہا جاتا ہے واپس جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں