میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آشیانہ ،رمضان شوگرملزریفرنسز،حمزہ شہباز عدالت پیش

آشیانہ ،رمضان شوگرملزریفرنسز،حمزہ شہباز عدالت پیش

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ، شہباز شریف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ پیر کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کی عدم موجودگی کے باعث ڈیوٹی جج وسیم اختر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ پراجیکٹ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت کی ۔ دوران سماعت حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی رمضان شوگر ملزکیس میں حاضری لگائی گئی۔ ڈیوٹی جج نے حمزہ شہباز سے کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہیں گے اس پر حمزہ شہباز نے کہ میں عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔جج وسیم اختر نے پوچھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں دوسرا ملزم کون ہے ؟ وکیل نے کہا حمزہ شہباز دوسرے ملزم ہیں وہ عدالت میں موجود ہیں۔ جج وسیم اختر نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا آپ کچھ کہناچاہیں گے جس پر حمزہ شہباز نے کہا میں عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔ جج وسیم اختر نے کہا احتساب عدالت کے جج رخصت پر ہیں، سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مئوکل علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اس لیے ان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ۔ اس پر ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ پہلے بھی کوئی استثنیٰ کی درخواست دی ہے ، عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں