میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس، زرداری کیخلاف ایک وعدہ معاف گواہ سامنے آ گیا

جعلی اکائونٹس کیس، زرداری کیخلاف ایک وعدہ معاف گواہ سامنے آ گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا، جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 20،20 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کہ ایک اور ملزم نے آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔ نیب نے بتایا کہ ملزم شیر محمد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل اس کیس میں آصف زرداری کے خلاف دو خواتین ملزمان نورین اور کرن وعدہ معاف گواہ بن چکی ہیں۔دوران سماعت جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کراچی میں گرفتار ملزم حسین لوائی سمیت دیگر چار ملزمان کہاں ہیں اور عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے ؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کی حوالگی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کو دو خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ نیب یہ معاملہ چیف سیکرٹری کے ساتھ اٹھائے جبکہ ہم سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 20،20 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں