نشویٰ کے والد کا دھرنا ختم ، دارالصحت اسپتال کے مالکان پکڑنے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
کراچی کے دارالصحت اسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غلفت سے جاں بحق 9 ماہ کی نشویٰ کے والد نے جوہر موڑ پر دھرنا ختم کر دیاتاہم مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کے مالکان کو گرفتار کیا جائے ۔قیصر علی کا کہنا ہے کہ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس لیے وہ دھرنا ختم کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی مرکزی انتظامیہ میں شامل عامر چشتی اور فرحان کو گرفتار کیا جائے ، یہ ہمارا آخری مطالبہ ہے ۔دھرنا دارالصحت نامی نجی اسپتال کے مالک اور مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر دیا گیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔