میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

منتظم
هفته, ۲۹ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ”پھٹیچر“ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔ آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گھر روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی، اس موقع پر مختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے، اس موقع پر نجم سیٹھی نے عمران خان کے بیان پر طنزاً کہا کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دے دیں۔ آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی ہے، اب فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کے بجائے منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے تیاریاں جاری ہیں، چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں