میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے درخواست جمع

بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے درخواست جمع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی
ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1روپے 71پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی۔بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی، اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی تھی، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر کام بھی جاری ہے ، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں