میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران کی رہائی کیلئے ریلی کا اعلان

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران کی رہائی کیلئے ریلی کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804کی رہائی ہوگا۔یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے لیٹر کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں لیٹر کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے وہ اپنا وی لاگ بناکر کرکے اپ لوڈ کرے، جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام لیٹر بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گرانڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملا بہت خوشی ہوئی، چھ اپریل کو نماز تروایح کے بعد پریڈ گرانڈ میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا، ہماری تحریک کا مقصد قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، آزاد عدلیہ کی تحریک کیلئے بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی ہے، عوام کو کہتے ہیں وہ گھروں سے نکلیں اور عدل اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں