میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افتخار چودھری نے عدالتی آمریت قائم کی، بلاول بھٹو

افتخار چودھری نے عدالتی آمریت قائم کی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادی ایک اور چیف جسٹس افتخار چودھری کو بھول جاتے ہیں، افتخار چودھری نے اس ملک پر عدالتی آمریت قائم کی جس کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا اور ہائبرڈ نظام قائم کرنا تھا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کے عوام تاریخی معاشی بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں، ایک نالائق وزیراعظم ہم پر مسلط کیا گیا تھا، اس نے اپنے ہاتھوں سے پاکستان کو بحران کی طرف دھکیلا، کچھ روس اور یوکرین جنگ کے بھی اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی قدرتی آفت دیکھی جو تاریخی تھی، ایک تہائی پاکستان کی سرزمین پانی میں ڈوبی ہوئی تھی، آج بھی سندھ، بلوچستان کے عوام قدرتی آفت سے پیدا ہونے والے مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں