میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور ہو گیا۔ عرفان قادر کے بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، عرفان قادر نے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الہٰی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے صدر پاکستان نے منظور کر لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں