میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بااثر سیکشن افسر فہیم چاچڑ پرائیویٹ سیکریٹری کی کرسی پر براجمان

بااثر سیکشن افسر فہیم چاچڑ پرائیویٹ سیکریٹری کی کرسی پر براجمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بااثر سیکشن افسر فہیم چاچڑ بدستور پرائیویٹ سیکریٹری کی کرسی پر براجمان، ڈاکٹر عزیز سوڈہر کی خودکشی کی کوشش میں مبینہ طور پر فہیم چاچڑ کے پی اے کی رشوت طلبی کی نشاندہی کی گئی تھی، سندھ حکومت نے 23 فروری کو فہیم چاچڑ کو صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے عھدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن ظاھر کیا تھا، فہیم چاچڑ نے نہ ریلیو کیا نہ نئے پوسٹنگ پر جوائننگ کی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق بااثر سیکشن افسر بدستور پرائیویٹ سیکریٹری کے عھدے پر براجمان ہے، کچھ دن قبل گریڈ 19 کے ڈاکٹر عزیز سوڈہر نے تبادلے پر بھاری رشوت کی طلبی پر خودکشی کی کوشش کی تھی اور لکھے گئے خط میں سیکشن افسر آغا الطاف، ڈی ایچ او مقبول میمن سمیت صوبائی وزیر صحت عذرہ پیچوہو کے پرائیویٹ سیکریٹری فہیم چاچڑ کے پی اے کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی، واقعے کے بعد سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہٹا دیا تھا اور اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ نواز سوہو تحقیقات سونپ دی تھیں، اسے دوران سندھ حکومت کا 23 فیبروری کو جاری کیا گیا ایک نوٹیفیکیشن منظر عام پر آیا جس کے مطابق ڈاکٹر کی خودکشی سے ایک ماہ قبل فہیم چاچڑ کو صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے عھدے سے ہٹا کر ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر سندھ ہیومن کیپٹل انویسٹمینٹ پاپولیشن مقرر کیا تھا اور خادم علی جنڈان کو صوبائی وزیر کا پرائیویٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن فہیم چاچڑ کو بچانے کیلئے ظاھر کیا گیا تھا، فہیم چاچڑ کو کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے اور اسے محکمہ صحت کا کرتا دہرتا سمجھا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق فہیم چاچڑنے نہ پرائیویٹ سیکریٹری کے عھدے سے رلیو کیا نہ ہی نئے پوسٹنگ پر جوائننگ لی اور تاحال وہ محکمہ صحت کے تمام معاملات سنبھالے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں