میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کی املاک کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کی درخواست دائر

ذیشان ذکی کی املاک کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے ذیشان ذکی کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ املاک کی تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کی درخواست دائر کردی، سلیم ذکی کی تمام املاک میں سے شرعی قانون کے تحت صائمہ جاوید کو مکمل حصہ دینے کی اپیل۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی نے 1980 میں رہائشی اور کمرشل تعمیراتی اسکیموں کا کاروبار اپنی بیٹی صائمہ جاوید کے نام پر شروع کیا، سلیم ذکی نے بعد میں بیٹے ذیشان ذکی کی پیدائش کے باوجود ذیشان ذکی کے نام پر کوئی رہائشی اسکیم شروع نہیں کی، صائمہ بلڈرز کی رہائشی اور کمرشل اسکیموں، زمینوں، پلاٹس، بینک اکائونٹس ، رقوم اور دیگر املاک پر سلیم ذکی کے بیٹے ذیشان ذکی کے قبضہ کے باعث خاندانی تکرار پیدا ہوگیا، ذیشان ذکی کی جانب سے تمام پراپرٹیز پر قبضہ کے باعث سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، صائمہ جاوید نے دائر درخواست میں موقف اختیار ہے کہ سلیم ذکی نے تعمیراتی کاروبار صائمہ جاوید کی پیدائش کے دو ماہ بعد صائمہ کے نام سے شروع کیاکیونکہ سلیم ذکی کی محبت اور شفقت صائمہ سے تھی، سلیم ذکی نے پورے خاندان کے سامنے برملا اور واضح طور پر کہا کہ صائمہ بلڈرز کا لوگو یا ٹریڈ مارک یا کمپنی کا نام صرف صائمہ سے ہی تعلق رکھتا ہے مطلب صائمہ بلڈرز کی تمام املاک صائمہ جاوید کے نام پر ہی ہیں، منصوبوں اور املاک کے کئی دستاویزات صائمہ جاوید کی سگنیچر سے صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر اور دیگر دفاتر میں سلیم ذکی کی تمام املاک کا رکارڈ سامنے آنے سے صائمہ جاوید کا اسٹیٹ واضح ہوجائے گا جو کہ تمام رکارڈ ذیشان ذکی کی تحویل میں ہے، صائمہ جاوید نے موقف اختیار کیا ہے کہ سلیم ذکی کی تمام رہائشی اور کمرشل اسکیموں، پلاٹس، زمینوں، بینک اکائونٹس میں موجود رقوم ، پرائیز بانڈ اور دیگر املاک کی تفصیلات ذیشان ذکی کے پاس موجود ہیں اور سندھ ہائی کورٹ ذیشان ذکی کو احکامات جاری کرے کہ وہ ذیشان ذکی کی تمام نامی اور بے نامی املاک کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرے اور صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے نام سے شروع کئے گئے 90 رہائشی اور کمرشل منصوبوں،فلیٹس، کروڑوں روپے نقد رقم، سوا 3 کروڑ روپے کی مالیت کی ٹویوٹا لینڈ کروزر، ذیشان ذکی کی جانب سے اپنے نام پر منتقل کروائی گئی 5 سو املاک میں سے صائمہ جاوید کو شرعی لحاط سے حصہ دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں