تھانہ سولجر بازارکا علاقہ جرائم پیشہ جوئے سٹے کی آماجگاہ
شیئر کریں
تھانہ سولجر بازار بنا جرائم یشہ جوئے سٹے کی آماجگاہ بین الجواری مناف نے سولجر بازار کی حدود میں نصف درجن جوئے سٹے کے اڈے آباد کر لیئے چائے کے ہوٹلوں پر کھلے عام جواء سٹہ چلنے لگا علاقہ پولیس کی خاموشیاں سوالات کو جنم دینے لگیںتفصیلات کے مطابق بین الجواری مناف عرف میمن نامی شخص نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تھانہ سولجر بازار کی حدود میں چائے کے ہوٹلوں پر نصف درجن جوئے سٹے کے اڈے آباد کر لیئے ان اڈوں کی اکثریت سولجر بازار نمبر 1 پھول گلی کے سامنے کوئٹہ ہوٹل ، گنا مشین کے سامنے کوئٹہ ہوٹل ، حسن ہائٹس کے سامنے گلی میں اور سولجر بازار نمبر 2 پر ماشاء اللّٰہ ہوٹل اور پیٹرول پمپ کے سامنے بینک کے نیچے سمیت بیشتر مقامات پر اڈے آباد کر لیئے ان اڈوں کی سرپرستی علاقہ پولیس کا خاص بیٹر کرتا ہے جو سٹہ مافیا اور کھیلنے کے لیئے آنے والوں کو تحفظ اور پولیس ایکشن کارروائی کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے دریں اثناء یہی بیٹر بیٹر ایریا میں کرکٹ بکیز گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کو بھی دیکھتا ہوتا ہے سولجر بازار میں ایک پارسی کالونی سولجر بازار 1 نمبر ہے جہاں سے کرکٹ ،ہاکی، ہارس ریس کا نیٹ ورک چلایا جاتا ہے اس ایریا میں کراچی کے نام ور بدنام زمانہ کرکٹ بکیز رہائش پزیر ہیں دوسری جانب سولجر بازار کے رہائشیوں نے نمائندہ جرآت سے دوران گفتگو کہا کہ نماز مغرب کے بعد ہمارا اپنی فیملیز کے ہمراہ باہر آنا ناممکن ہو چکا ہے یہاں تو جرائم پیشہ عناصر جتھوں کی صورت میں میلہ سجائے رکھتے ہیں جوئے سٹے کے ساتھ منشیات کا استعمال بھی معمول بن چکا ہے ایک مقامی بزرگ کا کہنا تھا کہ علاقہ پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا ہر جرم جائز ہو جاتا ہے لہذا ہم ایس ایس پی ایسٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس جوئے سٹے منڈی کا سدِباب کیا جائے تاکہ ہم بھی عزت کے ساتھ اپنے محلے گلیوں میں اہلِ خانہ کے ہمراہ آ جا سکیں دوسری جانب ایس ایچ او سولجر بازار سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہو سکا۔